مولانا عادل کا قتل ملک میں فرقہ واریت اور انتشار پھیلانے کی سازش ہے، علامہ عارف واحدی


مولانا عادل کا قتل ملک میں فرقہ واریت اور انتشار پھیلانے کی سازش ہے، علامہ عارف واحدی

شیعہ علما کونسل کے رہنما علامہ عارف واحدی نے مولانا عادل خان کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے مجرموں کو فوری طور پر گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علما کونسل کے رہنما علامہ عارف واحدی نے کراچی میں مولانا عادل خان کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان کے لواحقین اور پیروکاروں کو تعزیت پیش کی ہے۔

انہوں نے کہا مولانا عادل خان کا قتل ملک میں فرقہ واریت اور انتشار پھیلانے کے لئے اسلام اور پاکستان دشمن عناصر کی کارروائی ہوسکتی ہے۔

انہوں نے حکومت سندھ سے مولانا عادل کے قاتلوں کو گرفتار کرنے سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

 

 

سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری