ایران میں کرونا وائرس کے حملوں میں تیزی، مزید272 شہری انتقال کرگئے


ایران میں کرونا وائرس کے حملوں میں تیزی، مزید272 شہری انتقال کرگئے

اسلامی جمہوریہ ایران کے مختلف شہروں میں کرونا وائرس کے حملوں میں خوفناک اضافہ ہورہا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت صحت کی ترجمان نے کرونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا: گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج 272 شہری جان کی بازی ہارگئے۔

ڈاکٹر سیما سادات لاری نے کہا:  ملک میں کوڈ 19 کے 4،206 نئے مریضوں کی شناخت ہوئی، جن میں سے 2،063 اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں کوویڈ 19 کےمریضوں کی کل تعداد۔" 504،281 ہوگئی ہے۔ سیما لاری کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سےکل اموات کی کل تعداد 28،816 تک پہنچ گئی ہے۔

ڈاکٹر سیما کے مطابق اب تک ملک بھر میں 4لاکھ 9ہزار121 افراد مکمل طور پر صحت یاب ہوکر گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج 4ہزار533 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

واضح رہے کہ ایران میں اب تک 4،340،831 کوویڈ 19 تشخیصی ٹیسٹ کروائے جاچکے ہیں۔

ڈاکٹر سیما نے کہا کہ صوبہ تهران، اصفهان، قم، آذربایجان شرقی، خراسان جنوبی، سمنان، قزوین، لرستان، اردبیل، خوزستان، کرمانشاه، کهگیلویه و بویراحمد، گیلان، بوشهر، زنجان، ایلام، خراسان رضوی، مازندران، چهارمحال و بختیاری، البرز، آذربایجان غربی، مرکزی، کرمان، خراسان شمالی، همدان اور یزد میں حالت تشویشناک ہیں۔

جبکہ صوبہ کردستان، هرمزگان، فارس اور گلستان میں بھی کرونا وائرس کے حملوں میں اضافہ ہورہا ہے۔

 

سب سے زیادہ دیکھی گئی ایران خبریں
اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری