جعلی اکاﺅنٹس کیس میں آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری


جعلی اکاﺅنٹس کیس میں آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری

جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری نیب نے جاری کئے ہیں، جبکہ چیئرمین نیب نے ان کے وارنٹ گرفتاری پر دستخط کر دیئے ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری نیب کو تفتیش کےلئے مطلوب ہیں۔

دوسری جانب سابق صدر زرداری کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت آج ہو گی ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ سماعت کرے گا۔

عدالت نے آصف زرداری کو آج تک عبوری ضمانت دے رکھی ہے، جبکہ سماعت کیلئے عدالت نے آصف زرداری کے وکیل اور نیب سے دلائل طلب کر رکھے ہیں۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری