عراق کے مقدس شہر سامرا میں داعش کے ٹھکانے تباہ/ متعدد تکفیری ہلاک یا زخمی


عراق کے مقدس شہر سامرا میں داعش کے ٹھکانے تباہ/ متعدد تکفیری ہلاک یا زخمی

عراق کے صوبہ صلاح الدین میں امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ تکفیری دہشت گردوں کے ٹھکانوں پرگولہ باری کی گئی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے خفیہ اطلاع پر تکفیری دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر میزائل داغے جس کے نتیجے میں متعدد انسان نما درندے ہلاک یا زخمی ہوگئے۔

رضاکار فورس الحشد الشعبی کا کہنا ہے کہ سامرا شہر کے شمالی علاقے میں داعشی عناصر کے ایک گروہ کو میزائلی حملے کا نشانہ بنایا جس میں متعدد تکفیری دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

واضح رہے کہ عراق میں موجود تکفیری دہشت گردوں کو امریکا، اسرائیل اور سعودی عرب کی خفیہ حمایت حاصل ہے۔

عراق میں داعش کی شکست کے باوجود اس دہشت گرد تکفیری گروہ کے باقی بچے عناصر مختلف علاقوں میں روپوش ہیں اور وہ گاہے  بگاہے عراقی عوام اور سیکورٹی اہلکاروں کو اپنے حملوں کا نشانہ بناتے رہتے ہیں۔

حشد الشعبی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ صوبہ دیالہ اور الانبار میں دو خطرناک تکفیری دہشت گرد گرفتار کرلئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی نے عراق میں داعش کی شکست میں اہم کردار ادا کیا ہے اور اب وہ فوج اور سیکورٹی اداروں کے ساتھ مل کر مختلف شہروں سے داعش دہشت گرد گروہ کے باقیماندہ عناصر کے خلاف سرگرم ہے۔

 

سب سے زیادہ دیکھی گئی دنیا خبریں
اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری