ملی یکجہتی کونسل پاکستان کا سربراہی اجلاس/ فلسطین اور کشمیرکے ساتھ اظہار یکجہتی


ملی یکجہتی کونسل پاکستان کا سربراہی اجلاس/ فلسطین اور کشمیرکے ساتھ اظہار یکجہتی

صوبہ پنجاب کے مرکزی شہرلاہور میں ملی یکجہتی کونسل پاکستان کا سربراہی اجلاس صاحبزادہ ڈاکٹر ابوالخیر زبیر کی سربراہی میں منصورہ لاہور میں منعقد ھوا۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے خصوصی شرکت کی۔

علامہ عارف واحدی  نے اپنے خطاب میں موجودہ عالمی اور ملکی حالات پر روشنی ڈالتے ھوئے کہا کہ ہمیں انتہائی ہوشیاری اور بیداری کا ثبوت دینا ھو گا عالمی سامراجی قوتیں پاکستان کو کمزور کرنے کے لئے مسلسل سازشوں میں مصروف عمل ہیں ان حالات میں جو لوگ ملک میں فرقہ واریت اور انتشار کی فضا قائم کر رھے ھیں توہین اور تکفیر کر رھے ھیں وہ اسلام کے ساتھ ساتھ پاکستان سے بھی بڑی خیانت کر رھے ھیں پاکستان کے استحکام کو سب سے بڑا نقصان فرقہ واریت دے سکتی ھے اس دور میں بین المسالک ھمآھنگی کے لئے کام کرنا جہاں اسلام کی خدمت ھے وھاں وطن عزیز پاکستان کے استحکام کے لئے اشد ضروری ھے۔

 

انہوں نے کہا کہ ملی یکجہتی کونسل کو چاھئے کہ اھلبیت اطہار ع اور صحابہ کرام کی توھین کرنے والے شرپسند عناصر کے مقابلے میں ایک ھو کر کھڑے ھو جائیں پاکستان کے دشمنوں کی سازشوں کو پاؤں تلے روند کر اور ان کی ناپاک آرزو کو خاک میں ملا کر ھاتھوں میں ھاتھ دے کر آپس میں لڑنے کی بجائے امت واحدہ کےقرآنی تصور کو اپنے اتحاد کے ساتھ عملی طور پر اجاگر کریں

علامہ عارف واحدی نے کہا کہ اسی طرح پاکستانی سرزمین پر ایک دوسرے کو غلیظ گالیاں دینا اور اھلبیت اطہار ع کے قاتل یزید ملعون کو زندہ باد کہنا پاکستان کے بنیادی مقصد سے انحراف ھے حکومت اور ریاست اس کا فوری نوٹس لے۔

اجلاس کے آخر میں اتحاد و وحدت کی فضا قائم کرنے،فرقہ واریت کے خاتمے،عرب ممالک کے اسرائیل کو تسلیم کرنے اور کشمیر و فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے حوالے سے ایک اھم اعلامیہ جاری ھوا جس میں حضور اکرم ص کی بیٹی صدیقہ طاھرہ حضرت فاطمۃ الزھرا علیھا السلام کی توھین کرنے اور صحابہ کرام کی بے حرمتی کرنے کی شدید مذمت کی گئی-

اجلاس میں نئے صدر کے لئے انتخابات ھونے تھے مگر ملک میں موجودہ صورت حال کے پیش نظر متفقہ فیصلے کے تحت موجودہ صدر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر اور انکی کابینہ کی مدت مزید ایک سال کے لئے بڑھا دی گئی۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری