عراق؛ جنوبی موصل میں داعش کے خلاف سرچ آپریشن کا آغاز


عراق؛ جنوبی موصل میں داعش کے خلاف سرچ آپریشن کا آغاز

عراقی سرکاری فوج اور عوامی رضا کارفورسزنے جنوبی موصل میں امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ تکفیری دہشت گردوں کے خلاف سرچ آپریشن کا آغاز کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، عراقی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ موصل کے جنوب میں داعشی دہشت گردوں کے باقی ماندہ عناصر کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا گیاہے۔

حشد الشعبی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے جنوبی موصل میں واقع "جزیرہ کنعوس" کو تکفیری دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کرنے کے لئے باقاعدہ کارروائی کا آغاز کیا ہے۔

حشد الشعبی کے مرکزی دفترسے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ صوبہ نینوا اور اس کے مضافاتی علاقوں میں تکفیری دہشت گردوں کا خاتمہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ جزیرہ کنعوس میں داعشی دہشت گردوں کے متعدد خفیہ ٹھکانے ہیں جہاں سے وہ عراقی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسز پر حملے کرتے رہتے ہیں۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری