ایران میں کرونا وائرس سےمزید 337 شہری انتقال کرگئے


ایران میں کرونا وائرس سےمزید 337 شہری انتقال کرگئے

اسلامی جمہوریہ ایران میں کرونا وائرس کے حملوں میں روزبروز اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت صحت کی ترجمان ڈاکٹر سیما لاری نے نہایت افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 337 افراد جان کی بازی ہارگئے اور کرونا وائرس سے ہونے والی مجموعی اموات کی تعداد 30ہزا 712 ہوگئی۔

وزارت صحت کی ترجمان ڈاکٹر سیماسادات لاری نے کہا: گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 4،251 نئے مریضوں کی شناخت کی گئی، جن میں سے 1،948 اسپتال میں داخل ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ اب تک ملک بھر میں کوویڈ 19 کےمریضوں کی کل تعداد 534،631  ہو گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا: خوش قسمتی سے ، اب تک 431،360 مریض صحت یاب ہو کرگھروں کو لوٹ چکے ہیں۔

ڈاکٹر لاری کا کہنا ہے کہ مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج 4ہزار771 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب تک ملک میں 4،540،455 تشخیصی ٹیسٹ کروائے جاچکے ہیں۔
وزارت صحت کی ترجمان کے مطابق صوبہ  تهران، اصفهان، قم، آذربایجان شرقی، خراسان جنوبی، سمنان، قزوین، لرستان، اردبیل، خوزستان، کرمانشاه، کهگیلویه و بویراحمد، گیلان، بوشهر، زنجان، ایلام، خراسان رضوی، مازندران، چهارمحال و بختیاری، البرز، آذربایجان غربی، مرکزی، کرمان، خراسان شمالی، همدان، یزد اور کردستان میں کرونا وائرس کے حملوں میں اضافہ ہورہا ہے۔

 

 

سب سے زیادہ دیکھی گئی ایران خبریں
اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری