نواز شریف کو ہنگامی بنیادوں پروطن واپس لانے کا فیصلہ


نواز شریف کو ہنگامی بنیادوں پروطن واپس لانے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے نواز شریف کو وطن واپس لانے کیلئے ہنگامی اقدامات کافیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعظم پاکستان عمران خان نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو ہنگامی بنیادوں پر ملک واپس لانے کی ہدایت کی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ریاستی اداروں کو خلاف بیان بازی پر وزیراعظم عمران خان نے اب اپوزیشن کو کسی قسم کی رعایت نہ دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے نوازشریف کو واپس لانے کے لیے ہنگامی اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت ملکی سیاسی صورتحال پر اہم اجلاس ہوا جس میں ملکی تازہ سیاسی صورتحال پر مشاورت کے بعد اہم فیصلے کیےگئے۔

اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں کے ریاست مخالف بیانیے پر بھی مشاورت کی گئی اور متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ اپوزیشن کوکسی قسم کی رعایت اب نہیں ملے گی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کرپشن کیس کو ہر صورت منطقی انجام تک پہنچایاجائے گا۔وزیراعظم عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو گائیڈ لائنز سے آگاہ کر دیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ قانون کی عملدراری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا، اپوزیشن کے اداروں کےخلاف بیانیےپر بھرپور جواب دیا جائے۔

 

سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری