پاکستان میں کرونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال/اموات کی مجموعی تعداد6ہزار673 ہوگئی


پاکستان میں کرونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال/اموات کی مجموعی تعداد6ہزار673 ہوگئی

عالمی وبا کرونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 14 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد 6 ہزار 673 ہو گئی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ  گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا  کے 625 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد مجموعی تعداد 3 لاکھ 24 ہزار 84 تک پہنچ چکی ہے۔ پاکستان میں کرونا  کے 9 ہزار 461 مریض زیرعلاج ہیں اور 3 لاکھ 7 ہزار 950 صحتیاب ہوچکے ہیں۔

کرونا  وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار 298؛

سندھ میں 2 ہزار 581 ؛

خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 265؛

 اسلام آباد میں 195؛

 بلوچستان میں 148؛

 ‏گلگت بلتستان میں 90 اور آزاد کشمیر میں 82 افراد اب تک جان کی بازی ہارچکے ہیں۔

اسلام آباد میں کرونا  کیسزکی تعداد 18 ہزار 69 ہوگئی ہے۔

 پنجاب ایک لاکھ ایک ہزار 760؛

سندھ میں ایک لاکھ 42 ہزار 134؛

 خیبر پختونخوا میں 38 ہزار 708؛

 بلوچستان میں 15 ہزار 704؛

گلگت بلتستان میں 4 ہزار 84؛

اور آزاد کشمیر میں 3 ہزار 507 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کے 735 اسپتالوں میں کرونا  مریضوں کےلیے سہولیات ہیں اور اسپتالوں میں کرونا  کے مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرزکی تعدادایک ہزار920 ہے۔

ملک میں 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں اور متعدد شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔

حکومت کے مطابق پاکستان میں کرونا  وائرس کے کیسز کا گراف مسلسل نیچے آرہا ہے لیکن خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے۔ جون کو سب سے زیادہ ایک سو تریپن اموات رپورٹ ہوئیں لیکن اب کرونا  کا گراف تیزی سے نیچے آرہا ہے۔

 

سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری