اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو جیل میں بی کلاس دینے کا فیصلہ


اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو جیل میں بی کلاس دینے کا فیصلہ

ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو جیل میں بی کلاس دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو کوٹ لکھپت جیل میں بی کلاس دینے کا فیصلہ کرلیا گیا، جس کے بعد انھیں جیل میں کرسی، میٹرس،ٹیبل اور گھرسے کھانا،ادویات لانے کی اجازت ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کو جیل میں کرسی، میٹرس،ٹیبل اور گھرسے کھانا،ادویات لانے کی اجازت ہو گی۔

ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ کی جانب سے شہباز شریف کو جیل میں بی کلاس دینے کا فیصلہ جیل رولز1978 کے تحت کیا گیا۔

گذشتہ روز احتساب عدالت نے شہباز شریف کو قانون کے مطابق جیل میں سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا انہیں میٹریس، کرسی، گھر کا کھانا اور دیگر ضروری سہولیات فراہم کی جائیں۔

خیال رہے احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس میں نیب کی جانب سے شہباز شریف کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انھیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا، شہباز شریف کو 27اکتوبر تک کوٹ لکھپت جیل میں رکھا جائے گا۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری