شمال مشرقی افغانستان میں فضائی حملہ، متعدد عام شہری جاں بحق


شمال مشرقی افغانستان میں فضائی حملہ، متعدد عام شہری جاں بحق

شمال مشرقی افغانستان کے صوبہ تخار میں فضائی حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں کم سے کم 12 عام شہری جاں بحق اور14 شدید زخمی ہوئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، شمال مشرقی افغانستان کے صوبے تخار میں افغان فضائیہ نے ایک دینی مدرسے پر فضائی حملہ کیا ہے جس میں 12 عام شہری جاں بحق ہوئے۔

صوبہ تخار کے گورنر کے ترجمان «محمد جواد هجری» کا کہنا ہے کہ فضائیہ نے غلطی سے مدرسے کو نشانہ بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حملے میں 14 بچے شدید زخمی ہوئے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں اور لاشوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا جب کہ علاقے کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

واضح رہے کہ اب تک افغان فوج کی طرف سے کسی قسم کا رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔

خیال رہے کہ افغانستان میں طالبان اور افغان سیکیورٹی فورسز کے درمیان ایک بار پھر جھڑپوں میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ گزشتہ روز افغان فوج کے 100 اہلکار صوبہ تخار کے شہر بھارک پہنچے تھے تاہم انہیں طالبان کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا پڑا اور متعدد اہلکار مارے گئے۔

صوبہ تخار کے رہنما «سید صلاح‌الدین برهانی» کاکہنا ہے کہ طالبان کے ساتھ جھڑپوں میں 43 اہلکار مارے گئے جبکہ 30 شدید زخمی ہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل افغان صوبے غور میں ہونے والے بم دھماکے میں 12 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری