حکومت کا جبری گمشدگی کے متعلق کمیٹی بنانے کا اعلان


حکومت کا جبری گمشدگی کے متعلق کمیٹی بنانے کا اعلان

شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت جبری گمشدگی سے متعلق بل لا رہی ہے، وفاقی کابینہ نے جبری گمشدگی معاملے پر کمیٹی بھی بنائی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، وفاقی وزیرِ انسانی حقوق شیریں مزاری کاکہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے جبری گمشدگی کا معاملہ اٹھا کر جمود کو توڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی پی، نون لیگ حکومتوں کی کئی دہائیوں کی خاموشی کوپی ٹی آئی حکومت نے توڑ دیا ہے، اب شریف اور بھٹو کی اولادیں جبری گمشدگی کا ذکر محفوظ طور پر کرسکتی ہیں۔

شیریں مزاری نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی اور نون لیگ کی حکومتوں نے جبری گمشدگی پر کبھی ایک لفظ تک نہیں بولا۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری