کراچی، چپ تعزیئے کا جلوس نشتر پارک سے برآمد


کراچی، چپ تعزیئے کا جلوس نشتر پارک سے برآمد

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں نشتر پارک سے برآمد ہونے والا چپ تعزیئے کا جلوس کھارادر میں اختتام پذیر ہوگیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، چپ تعزیے کا دوسرا جلوس دوپہر 2 بجے قصر مسیب رضویہ سوسائٹی ناظم آباد سے برآمد ہوا، جلوس لسبیلہ سے ہوتا ہوا تین ہٹی آئے گا اور وہاں سے جیل روڈ پر جیل کے مرکزی دروازے کے سامنے سے ہوتا ہوا مارٹن روڈ امام بارگاہ میں رات 10 بجے کے قریب اختتام پذیر ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں چپ تعزیئے کا مرکزی جلوس عزاء بوتراب اسکاؤٹس کی قیادت میں صبح 8 بجے نشترپارک سے برآمد ہوا، مرکزی مجلس سے مولانا علی کرار نقوی نے خطاب کیا، جس کے بعد جلوس عزاء روایتی راستوں سے ہوتا ہوا کھارادر میں امام بارگاہ حسینیہ ایرانیان پر اختتام پذیر ہوا۔

جلوس کی گزرگاہوں پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق نمائش چورنگی سے بند ایم اے جناح روڈ کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔

چپ تعزیے کا دوسرا جلوس دوپہر 2 بجے قصر مسیب رضویہ سوسائٹی ناظم آباد سے برآمد ہوا، جلوس لسبیلہ سے ہوتا ہوا تین ہٹی آئے گا اور وہاں سے جیل روڈ پر جیل کے مرکزی دروازے کے سامنے سے ہوتا ہوا مارٹن روڈ امام بارگاہ میں رات 10 بجے کے قریب اختتام پذیر ہوگا۔ اس دوران گرو مندر سے لسبیلہ اور تین ہٹی جانے والے راستے بند ہونگے۔

شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ شیر شاہ، بلدیہ، بسمہ اللہ ہوٹل جانے کیلئے گٹر باغیچہ والا روٹ استعمال کریں، جبکہ فیڈرل بی ایریا، ناظم آباد، لیاقت آباد اور شہر کے شمالی علاقوں میں رہنے والے دفاتر سے واپسی پر گرو مندر سے اسلامیہ کالج ہوتے ہوئے یونیورسٹی روڈ سے لیاقت آباد 10 نمبر یا پھر گلشن والا راستہ استعمال کریں۔

پرانی سبزی منڈی سے ڈاک خانے کی جانب جانے والی سڑک پر شدید دباؤ کے سبب ٹریفک جام ہوتا ہے، لہٰذا اسے استعمال کرنے سے گریز کریں۔

واضح رہے کہ گرومندر سے لسبیلہ یا تین ہٹی کی جانب جانے کی صورت میں، یا پھر ناظم آباد پیٹرول پمپ سے رضویہ کی جانب آنے کی صورت میں ٹریفک کا شدید دباؤ ہوگا، لہٰذا عوام کو متبادل راستہ اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری