سعودی عرب؛ ابھا ایر پورٹ پر یمنی فوج کا ڈرون حملہ


سعودی عرب؛ ابھا ایر پورٹ پر یمنی فوج کا ڈرون حملہ

یمنی سرکاری فوج نے سعودی عرب کے ابہا نامی ہوائی اڈے کوایک بار پھر نشانہ بنانے بنایا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، یمنی فوج کے ترجمان یحی السریع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے ابہا ایر پورٹ کے اہم اور حساس علاقے پرکامیاب ڈرون حملہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل یمن کی فورسز نے سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کے جواب میں  قاصف 2 ڈرون کے ذریعے سعودی عرب کے جیزان اور ابھا ایر پورٹ اور اسی طرح خمیس مشیط ایر بیس پر حملے کئے تھے۔

 

یحیی سریع نے کہا کہ سعودی عرب، یمن جنگ میں اپنے مذموم مقاصد تک پہنچنے میں ناکام ہوگیا ہے اور اس جنگ میں آل سعود کی شکست یقینی ہے۔

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے پچھلے چند ماہ کے دوران ابہا اور جیزان کے ہوائی اڈوں کو بارہا ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

دونوں ہوائی اڈے مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر جاری سعودی اتحاد کی جارحیت اور بمباری میں لڑاکا طیاروں کو ایندھن فراہم کرنے کا مرکز شمار ہوتے ہیں۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی دنیا خبریں
اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری