کاراباخ کے قریب ایرانی فوجی دستے تعینات کرنے کا فیصلہ


کاراباخ کے قریب ایرانی فوجی دستے تعینات کرنے کا فیصلہ

پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ سرحدی تحفظ کی خاطرآذربائیجان اور آرمینیا کے مابین واقع متنازع علاقے میں فوجی دستے تعیینات کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران نےآذربائیجان اور آرمینیا کے مابین واقع متنازع علاقے ناگورنو کاراباخ کے قریب سرحدی پٹی میں ایرانی فوجی دستے تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق اس اعلان سے قبل کچھ ویڈیوز اور اطلاعات سامنے آئی تھیں جن میں کہا گیا تھا کہ ایران نے آرمینیا اور آذربائیجان کے مابین جنگ کا باعث بننے والے علاقے کے قریب اپنی شمالی سرحدوں پر فوجی سازوسامان بھیجا ہے اور کچھ فوجی بھی روانہ کیے گئے ہیں۔

ایرانی فوج کے کمانڈر محمد باکپور جو آذربائیجان کے ساتھ سرحدی علاقے کے دورے پر تھے نے کہا کہ ایرانی افواج کی تعیناتی کا مقصد ایرانی مفادات کا تحفظ ہے۔

پاسداران انقلاب کا کہنا تھا کہ قومی مفادات کے تحفظ اور خطے میں شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے یوریان اور باکو کے مابین تنازعہ کے پہلے دنوں سے زمینی دستوں کی تعیناتی عمل میں آئی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری