افغانستان میں معصوم شہریوں کے قتل کے ذمہ دار، غیرملکی قابض افواج ہیں، مجلس وحدت مسلمین


افغانستان میں معصوم شہریوں کے قتل کے ذمہ دار، غیرملکی قابض افواج ہیں، مجلس وحدت مسلمین

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی کا کہنا ہے کہ افغانستان میں معصوم شہریوں کے قتل کے ذمہ دار، افغان حکام اور غیرملکی قابض افواج ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی نے افغانستان کے ایک اسکول پر دہشتگردوں کے حملے میں بے گناہ انسانوں کی شہادت پر انتہائی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمسایہ مسلمان ملک افغانستان میں گزشتہ ایک عرصے سے بے گناہ معصوم انسانوں کا قتل عام جاری ہے جو انتہائی افسوس ناک ہے۔

علامہ مقصود کا کہنا تھا کہ دہشت گرد افغانستان میں سر عام اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں اور وہ بے گناہ انسانوں کو نشانہ بناتے ہیں ایک تعلیمی ادارے پر حملہ کر کے معصوم بچوں کو خاک و خون میں غلطاں کرنا اسلام دشمن دہشت گرد عناصر کی کارروائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کی حکومت اور اس پر قابض افواج کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ افغانستان میں قیام امن کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔

 انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کو سپورٹ کرنے کے حوالے سے امریکی کردار شرمناک ہے۔

انہوں نے کوئٹہ میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد اسلام اور انسانیت کے دشمن ہیں ان کے خلاف بھرپور کارروائی کی ضرورت ہے۔

 

سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری