پشاور دھماکہ، صدر اور وزیراعظم کی شدید مذمت/ لواحقین سے اظہار ہمدردی


پشاور دھماکہ، صدر اور وزیراعظم کی شدید مذمت/ لواحقین سے اظہار ہمدردی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے پشاور دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مدرسے میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے  شہداء کے لواحقین سے اظہار تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔

واضح رہے کہ آج صبح پشاور کے علاقے دیر کالونی میں کوہاٹ روڈ پر واقع مدرسے میں دھماکے  کے نتیجے میں کم از کم7 افراد شہید جب کہ 112 سے زائد زخمی ہو ئے ہیں۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ لواحقین کو صبرجمیل اور شہداء کے درجات بلند فرمائے۔

وزیر اعظم عمران خان نے بھی دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کے لیے بھی دعا کی ہے۔

وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ بچوں پر حملہ بزدلانہ عمل ہے، ہم اپنے بچوں کی قربانی کے مقروض ہیں، دھماکے میں ملوث افراد کو عبرت کا نشان بنایا جائے گا۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے بھی دھماکے میں قیمتی جانی نقصان پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا  واقعے کے ذمہ دار قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے۔

وزیراعلیٰ محموخان نے پولیس کو واقعے کے تمام پہلوؤں کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ معصوم بچوں کو نشانہ بنانا انتہائی قابل مذمت اور ظالمانہ قدم ہے۔

علاوہ ازیں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اسپتالوں کی انتظامیہ کو زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔

 

سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری