دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں، وہ درندے ہیں: بلاول بھٹو


دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں، وہ درندے ہیں: بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پشاور دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والوں کا کوئی مذہب نہیں، وہ درندے ہیں، دہشت گرد پاکستانی قوم کے عزم و حوصلے کو متزلزل نہیں کرسکتے۔

بلاول بھٹو زرداری نے دھماکے میں شہید ہونے والوں کے اہلخانہ سے ہمدردی اوریکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ زخمیوں کے لیے بہتر علاج معالجے کو یقینی بنایا جائے۔

دوسری جانب سندھ کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ اورپنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بھی پشاور دھماکے کی مذمت کی ہے۔

 

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری