ایران؛ عالمی وبا کرونا سے اموات33 ہزار سے تجاوز کرگئیں


ایران؛ عالمی وبا کرونا سے اموات33 ہزار سے تجاوز کرگئیں

ایران میں کرونا وائرس کے حملے جاری، جاں بحق افراد کی تعداد 33 ہزار سے تجاوز کرگئی

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت صحت کی ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 346 شہری انتقال کرگئے اور کرونا سے وفات پانے والے افراد کی مجموعی تعداد 33ہزار299 ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھرمیں مزید 6ہزار967 شہریوں میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی جن میں سے 2ہزار495 مریضوں کواسپتالوں میں داخل کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج 4ہزار 995 مریضوں کی حالت نہایت تشویشناک ہے۔

ڈاکٹر سیما کا کہنا ہے کہ ملک بھرمیں 4لاکھ 43ہزار611 افراد مکمل طور پر صحتیاب ہوکر گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔

 

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری