وزیراعظم ایک روزہ دورے پر آج لاہور آئیں گے


وزیراعظم ایک روزہ دورے پر آج لاہور آئیں گے

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان ایوان وزیراعلیٰ میں مختلف اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، وزیراعظم ایوان اقبال میں انصاف ڈاکٹرز فورم کی تقریب سے خطاب کریں گے۔

گورنرپنجاب چودھری محمد سرور کی بھی وزیر اعظم سے ملاقات ہوگی۔ وزیراعظم کو دورہ لاہور کے دوران پانچ مختلف اجلاس تجویز کئے گئے ہیں۔

 عمران خان سے میڈیا کے محاذ پر متحرک پارٹی رہنماؤں کی بھی ملاقات ہوگی، پنجاب میں ہیلتھ کارڈ کی سہولت کے حوالے سے بھی اجلاس کریں گے۔

 وزیراعظم سے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ملاقات ہوگی۔ وزیراعلیٰ پنجاب صوبے کے متعدد امور بارے بریف کریں گے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری