پاکستان میں 70 دن بعد کرونا ٹیسٹ مثبت ہونے کی شرح 3 فیصد بڑھ گئی


پاکستان میں 70 دن بعد کرونا ٹیسٹ مثبت ہونے کی شرح 3 فیصد بڑھ گئی

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک میں 70 دن بعد کرونا ٹیسٹ مثبت ہونے کی شرح 3 فیصد سے بڑھ گئی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق،اپنے ایک ٹوئٹ میں اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک میں 70 دن بعد کرونا  ٹیسٹ مثبت ہونے کی شرح 3 فیصد سے بڑھ گئی ہے، وبا کو صرف احتیاط کے ذریعے ہی بڑھنے سے روکا جاسکتا ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کرونا  مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے احتیاط لازمی ہے، این سی او سی نے کچھ عوامی اورسماجی سرگرمیوں پر پابندیاں سخت کی ہیں۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں کرونا  وائرس کے فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 11 ہزار 695 ہوگئی جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 16 افراد کرونا  کے باعث جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں

 

سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری