ایران؛ کرونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال/ مزید 8 ہزار 293 شہری متاثر


ایران؛ کرونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال/ مزید 8 ہزار 293 شہری متاثر

اسلامی جموریہ ایران میں کرونا وائرس کی دوسری لہر، مزید 8 ہزار 293 افراد کرونا وائرس کا شکار

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت صحت کی ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کے حملوں میں خوفناک اضافہ ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 399 مریض جان کی بازی ہار گئے اور اب تک کرونا سے وفات پانے والے افراد کی مجموعی تعداد 34ہزار 113 ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج 5ہزار 55 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

لاری کا کہنا ہے کہ اب تک 4لاکھ 72ہزار598 مریض مکمل طور پر صحتیاب ہوکر گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں 4 میلین 8لاکھ 57 ہزار 392 افراد کا ٹیسٹ کیا جاچکا ہے۔

ڈاکٹر لاری کے مطابق، صوبہ تهران، اصفهان، قم، آذربایجان شرقی، خراسان جنوبی، سمنان، قزوین، لرستان، اردبیل، خوزستان، کرمانشاه، کهگیلویه و بویراحمد، گیلان، بوشهر، زنجان، ایلام، خراسان رضوی، مازندران، چهارمحال و بختیاری، البرز، آذربایجان غربی، مرکزی، کرمان، خراسان شمالی، همدان، یزد اور کردستان میں حالات خوفناک ہیں۔

 

 

سب سے زیادہ دیکھی گئی ایران خبریں
اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری