پاک فوج کے سربراہ کی وزیراعظم سے ملاقات، ملکی سیکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال


پاک فوج کے سربراہ کی وزیراعظم سے ملاقات، ملکی سیکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ پاک فوج کے سربراہ کی وزیراعظم سے ملاقات کی جس مٰں ملکی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر باجوہ نے وزیراعظم ہاؤس میں عمران خان سے ملاقات کی۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور ملکی سیکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ایف سی اہلکاروں پر حملہ بزدلانہ فعل تھا اور اس سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہو سکتے۔

عمران خان نے پاک فوج، ایف سی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو مادر وطن کے دفاع کے لیے قربانیاں دینے پر خراج تحسین بھی پیش کیا گیا۔

وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ پاک فوج وطن کے دفاع کے لیے ہر وقت تیار ہے اور پوری قوم دشمن کے خلاف متحد ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری