کمانڈر سدرن کمانڈ: بھارت نے پاکستان کے خلاف غیر رسمی جنگ کا آغاز کردیا ہے


کمانڈر سدرن کمانڈ: بھارت نے پاکستان کے خلاف غیر رسمی جنگ کا آغاز کردیا ہے

کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے پاکستان میں بھارتی جاسوس کی موجودگی کو بھارت کی پاکستان کے خلاف غیر رسمی جنگ قرار دے دیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے کہا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان سے ایک بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی گرفتاری بھارت کی جانب سے غیر رسمی جنگ کا واضح ثبوت ہے۔

اپنے بیان میں کمانڈر سدرن کمانڈ نے کہا کہ کچھ عناصر کو پاکستان کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی اور پاکستان کے خلاف اندر اور باہر دونوں اطراف سے سازشیں ہو رہی ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کا کہنا تھا کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے۔ دشمن کا ہرحربہ ناکام ہوگا اور وہ شکست کھا کر رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ پیچھے سے وار کرنے والے دشمن کا ہر وار رد کریں گے۔ اگر ہم متحد رہے تو دشمن کو آسانی سے شکست دی جاسکتی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان میں بھارتی جاسوس کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔ اس سے قبل بھی ماضی قریب و بعید میں پاکستان سے بھارتی جاسوس گرفتار ہوئے ہیں۔ پاکستان کے مختلف علاقوں میں بھارت کے جاسوسوں کی موجودگی پر عالمی دنیا اور اقوام متحدہ کی پراسرار خاموشی ایک عام انسان کی عقل سے بالاتر ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری