سعودی عرب دہشت گردوں کی حمایت چھوڑ کر توہم کی بجائے عقل سے کام لے


سعودی عرب دہشت گردوں کی حمایت چھوڑ کر توہم کی بجائے عقل سے کام لے

سعودی حکام بالخصوص عادل الجبیر کے اسلامی جمہوریہ ایران کے خطے میں تعمیری اور مثبت کردار اور کوششوں کے خلاف جھوٹے الزامات اور بے بنیاد دعوے بدقسمتی سے انتہائی تکراری اور مایوس کن ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان بھرام قاسمی نے سعودی وزیر خارجہ کے حالیہ بیانات کے جواب میں کہا ہے کہ سعودی حکام بالخصوص عادل الجبیرکے اسلامی جمہوریہ ایران کے خطے میں تعمیری اور مثبت کردار اور کوششوں کے خلاف جھوٹے الزامات اور بے بنیاد دعوے بدقسمتی سے انتہائی تکراری اور مایوس کن ہوگئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: شام میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مشیروں کی موجودگی اور اسلامی ممالک میں بے لگام دہشت گردوں اورتکفیری گروہوں کے تشدد اوردرندگی کے شکار معصوم لوگوں کی اخلاقی اور سیاسی حمایت، خطے اور دنیا کے استحکام اور سلامتی کو برقرار رکھنے کے لئے ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ توقع ہے کہ خطے کے تمام ممالک ایک مثبت نقطہ نظر اپنائیں اور سلامتی اور استحکام کو بحال کرنے اور معصوم لوگوں کے مزید قتل وغارت کو روکنے کے لئے عملی تعمیری اقدامات اورکوششیں کریں۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے نشاندہی کی کہ آج عدم استحکام اور عدم تحفظ کے مخفی حقائق اوراس کی اہم وجوہات لوگوں کے لئے واضح ہوگئے ہیں، اس لئے پروپیگنڈے اور موجودہ حقائق کو مسخ کرکے ماضی کی طرح بیدار ضمیر اور آگاہ لوگوں کو دھوکہ نہیں دیا جاسکتا۔

قاسمی نے زور دیا کہ صرف اور صرف سعودی حکومت دنیا میں غلط اور غیر تعمیری نقطہ نظرسے خطے اور دنیا کو تبدیل کرنا چاہتا ہے۔

انہوں نے تاکید کی: یہ ملک یمن میں نہتے عورتوں اور بچوں کے خلاف اپنے فوجی حملوں، خطے کے ملکو ں خاص طورپر شام میں غیر معیاری کارروائیوں اور دہشت گرد گروہوں کی حمایت کوروک دے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا: علاقائی سلامتی، دہشت گردی کا خاتمہ، ملکوں کی خود مختاری، اسلامی دنیا کا اتحاد، امن و استحکام اور اسلامی دنیا کو مشترکہ دشمنوں کے خطروں سے بچانا اسلامی جمہوریہ ایران کی اولین ترجیحات میں سے ہے۔

بہرام قاسمی نے آخر میں کہا کہ سعودی عرب کو چاہئے کہ خطے کے بارے میں اپنے رویے میں سنجیدگی سے نظر ثانی کرے اور یہ بھی ضروری ہے کہ وہم کو سونچ بوچ اور عقل میں تبدیل کرے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری