یمنی فوج کےزلزال - 3 میزائل نے مارب میں سعودی دہشت گرد ایجنٹوں کی بیرکوں کو نابود کردیا


یمنی فوج کےزلزال - 3 میزائل نے مارب میں سعودی دہشت گرد ایجنٹوں کی بیرکوں کو نابود کردیا

یمن میں فوج اور عوامی کمیٹیوں نے ایک بارپھر بیلسٹک میزائل سے مارب میں سعودی دہشت گرد ایجنٹوں کےاجتماع کے مرکز کو نیست و نابود کر دیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم نے یمنی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بتایا ہے کہ یمنی فوج اور عوامی کمیٹیوں کے میزائل یونٹس نے کل جمعہ کی صبح ایک بیلسٹک میزائل زلزال - 3 کو مارب صوبے میں سعودی عرب کے دہشت گرد ایجنٹوں کے مرکز ماس نامی بیرکوں کی طرف فائرکیا۔

ایک فوجی ذریعے نے بتایا کہ میزائل سے سعودی ایجنٹوں کے اجتماع کے مرکز کو نشانہ بنایا گیا تھا، جو صحیح نشانے پر لگا ہے۔

یمنی فوج کے میزائل یونٹ نے 16 جولائی کو بھی زلزال - 3 میزائل کو ایجنٹوں کے اسی  مرکز کی بیرکوں کی طرف فائر کیا تھا۔

سعودی عرب اور اس کے حلیفوں کے جارحانہ حملوں کے آغاز یعنی مارچ 2015 سے یمنی فوج اور عوامی کمیٹیوں نے یمن کے اندر اور باہر کئی مرتبہ جارح  مجرموں کی پوزیشنوں کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔

سعودی عرب نے بعض عربی ممالک کےعلاقائی اتحاد کے ساتھ  ملکر 26 مارچ 2015 یمن کے خلاف بڑے پیمانے پر حملوں کا سلسلہ شروع کیا تاکہ یمن کے مستعفی اور بھگوڑے صدر منصور ہادی کو واپس اقتدار پر لا سکے۔

ان حملوں کے نتیجے میں، یمن میں ہزاروں خواتین اور بچے اپنی جانیں گنوا چکے ہیں یا زخمی ہو گئے ہیں اور دسیوں ہزار بے گھر اور اس ملک کا 80 فیصد انفراسٹرکچر تباہ ہو گیا ہے جبکہ طبی امداد کے مراکز بھی نیست و نابود ہو گئے ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری