قطر کا یمن میں اپنے 3 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق


قطر کا یمن میں اپنے 3 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق

قطر کی مسلح افواج نےایک بیان میں یمن کےخلاف سعودی اتحادیوں کی فوجی جارحیت کی کاروائیوں کے دوران اپنےتین فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، قطر کی مسلح افواج نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ عربی اتحادی افواج کے یمن مشن میں شریک اس کے 3 فوجی "امید کی بازگشت" نامی آپریشن میں ہلاک ہوئے ہیں۔

قطر کی سرکاری نیوز ایجنسی (قنا)، جس نے یہ بیان نشر کیا ہے کہ "قطری فوجی کیسے مارے گئے ہیں؟"، نے اس بارے میں کوئی تفصیلات جاری نہیں کی ہیں۔

یمن میں سعودی عرب کی قیادت میں جاری عرب اتحاد کی بربریت کے دوران، قطر کے تین فوجیوں کی ہلاکت سب سے بڑا جانی نقصان شمار ہوتا ہے۔

ان تین فوجیوں کی ہلاکت کے بعد یمن پر عرب اتحاد کی یلغار میں شریک قطر کے ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد چار تک پہنچ گئی ہے۔

یمن جنگ میں سب سے پہلا قطری فوجی گزشتہ نومبر میں مارا گیا تھا۔

سعودی عرب نے گزشتہ سال چند عرب ممالک کا اتحاد قائم کر کے یمن کے مظلوم عوام پر بلا وجہ جنگ شروع کی تھی جو ابھی تک جاری ہے۔

اہم ترین مشرق وسطی خبریں
اہم ترین خبریں