افغانستان میں شہید ہونے والے عزاداروں کی تعداد 30 تک پہنچ گئی


افغانستان میں شہید ہونے والے عزاداروں کی تعداد 30 تک پہنچ گئی

افغانستان کے صوبے بلخ اور دارالحکومت کابل میں یوم عاشورہ کے جلوسوں میں ہونے والے دہشت گردانہ کارروائیوں میں 30 عزادار شہید اور80 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، علی آباد ہسپتال کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ''کارتہ سخی'' نامی علاقے میں 15 عزادار شہید اور 54 زخمی ہوچکے ہیں۔

صوبائی گورنر کے ترجمان منیر احمد فرہاد نے اس سلسلے می بیان جاری کیا ہے کہ دھماکہ اس وقت ہوا جب عزاداروں کے دستے جلوس کے اختتام پر مسجد و امام باگارہ میں داخل ہو رہے تھے۔

واضح رہے کہ ابتدائی طور پر دھماکے میں 14 عزادار شہید اور متعدد زخمی ہونے کی خبر دی گئی تھی، تاہم تازہ رپورٹ کے مطابق، شہدا اور زخمیوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

اس کے علاوہ کابل میں 3 حملہ آور پولیس کی وردیوں میں جلوس میں شریک ماتمیوں میں جا ملے اور اندھا دھند فائرنگ شروع کی جس کے نتیجے میں کم سے کم 14 عزادار شہید جبکہ 36 زخمی ہو گئے۔

شہید اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بـچے بھی شامل ہیں۔

باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ تکفیری دہشت گرد گروہ داعش نے محبان رسول و آل رسول  صل اللہ علیہ وآلہ وسلم پر حملے کی دھمکی دی تھی اور اب کابل حملے  کی ذمہ داری بھی قبول کرلی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری