ایران کی مصر کے شمالی علاقے سیناء میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کی مذمت


ایران کی مصر کے شمالی علاقے سیناء میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کی مذمت

ایرانی وزارت خارجہ نے مصر کے شمالی علاقے سیناء میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے جس میں مصری شہریوں اور فوجیوں کی ایک بڑی تعداد ہلاک اور زخمی ہوئی،کی مذمت کی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کےمطابق، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی مصر کے شمالی علاقے سینا میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے جس میں مصری شہریوں اور فوجیوں کی ایک بڑی تعداد ہلاک اور زخمی ہوئی، کی سختی سے مذمت کی ہے۔

قاسمی نےکہا کہ روزبروز بڑھتی ہوئی انتہا پسندی اور دہشت گردی خطے کے تمام طبقات عوام، سول اور فوجیوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔ اس عفریت کا مقابلہ سوائے حکومتوں اور عالمی اتحاد کے عزم اور بالخصوص خطے کی اقوام کے چوکس ہوئے بغیر ممکن نہیں ہے۔

انہوں نے تاکید کی کہ تہران ہمیشہ سے کسی بھی ملک میں کسی بھی گروہ کی طرف سے دہشت گردی اور انتہا پسندی جو خطے اور ملکوں میں عدم تحفظ اور عدم استحکام کا باعث بنے، بھر پور مذمت کرتا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مصر کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین کو اس المناک واقعہ پر تعزیت پیش کی۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی ایران خبریں
اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری