یمن کے علاقے الحدیدہ پر سعودی وحشیانہ حملہ، 46 شہید 38 زخمی


یمن کے علاقے الحدیدہ پر سعودی وحشیانہ حملہ، 46 شہید 38 زخمی

گزشتہ رات بھی سعودی عرب نے یمن کے مظلوم عوام کے خلاف اپنے جرائم جاری رکھتے ہوئے تین بار وحشیانہ طریقے سے یمن کے صوبہ الحدیدہ کے علاقے الزیدیہ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں کم سے کم 46 افراد شہید اور 38 زخمی ہوگئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے نے المیسرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی جنگی طیاروں نے الزیدیہ کےعلاقے میں ایک عمارت کو اپنے وحشیانہ حملوں کا نشانہ بنا کر 46 افراد کو شہید اور 38 کو شدید زخمی کردیا ہے۔

المیسرہ کے ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ شہدا کی تعداد میں اضافے کا خدشہ پایا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ الحدیدہ کے مرکزی ہسپتال کے عملے کا کہنا ہے کہ زخمیوں کے لئے خون کے عطیوں کی ضرورت ہے اور انہوں نے علاقے کے عوام سے اپیل کی ہے کہ جلد از جلد زخمیوں کی جان بچانے کے لئے خون کا عطیہ دیں۔

یاد رہے کہ کل بھی سعودی جنگی طیاروں نے یمن کے مختلف علاقوں پر انسان دشمن حملے کئے تھے جس میں 26 نہتے یمنی شہید اور 10 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

سعودی عرب یمن میں بے گناہ لوگوں کا خون بہانے پر تلا ہوا ہے اور بین الاقوامی برادری خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری