استنبول نائٹ کلب پر حملہ کرنے والا شخص شام میں داعش کا جنگجو نکلا


استنبول نائٹ کلب پر حملہ کرنے والا شخص شام میں داعش کا جنگجو نکلا

نئے سال کے ابتدائی گھنٹوں کے دوران ترکی کے شہر استنبول میں نائٹ کلب پر حملہ کرنے والا شخص شام میں دہشتگرد گروہ داعش کا جنگجو تھا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، ترکی کے شہر استنبول میں نائٹ کلب پر حملہ کرنے والا شخص داعشی جنگجو تھا۔

یاد رہے کہ اس حملے میں دسیوں بے گناہ انسان مارے اور زخمی ہو گئے تھے۔

اس حملے میں 16 غیر ملکیوں سمیت 39 افراد مارے گئے تھے جبکہ 69 افراد زخمی ہوئے۔

دہشتگرد گروہ داعش نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی۔

ترک حکام نے حملہ کرنے والے شخص کی "واضح تصویر" کاری کی ہے اور بتایا ہے کہ اس کو تلاش کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ ترکی میں نامعلوم ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ کرنے والے مسلح شخص جس نے نئے سال کے ابتدائی گھنٹوں کے دوران حملہ کیا، کا تعلق قزاقستان یا قرغیزستان سے ہوسکتا ہے۔

ترک پلیس کا کہنا ہے کہ اس فائرنگ کے تانے بانے 6 ماہ پہلے ہونے والے اتاترک ایئرپورٹ پر حملے کے ساتھ ملتے جلتے ہیں اور ممکن ہے کہ دونوں حملوں کی منصوبہ بندی ایک ہی گروہ کی جانب سے کی گئی ہو۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری