روسی سفیر: حزب اللہ اور حماس دہشت گرد تنظیمیں نہیں ہیں


روسی سفیر: حزب اللہ اور حماس دہشت گرد تنظیمیں نہیں ہیں

مقبوضہ فلسطین میں روس کے سفیر نے حزب اللہ اور حماس کا دہشت گرد تکفیری تنظیم داعش سے موازنہ کئے جانے پر سخت تنقید کی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق تل ابیب میں روسی سفیر الیکزینڈر شین نے کہا ہے کہ حماس اور حزب اللہ کسی بھی صورت میں دہشت گرد تنظیمیں نہیں ہیں۔

انہوں نے صیہونی چینل 9 سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم حزب اللہ اور حماس کو دہشت گرد تنظیمیں نہیں مانتے۔

انہوں نے حزب اللہ اور حماس کا داعش سے موازنہ کئے جانے پر سخت اعتراض کیا۔

مقبوضہ فلسطین میں روسی سفیر نے کہا کہ روس کی عدلیہ کے مطابق اندرون اور بیرون ملک اگر کوئی ہمارے ملکی مفادات کو نقصان پہنچاتا ہے اور دہشت گردانہ کارروائی کرتا ہے تو وہ ہماری نظروں میں دہشت گرد ہے اور یہ بات حماس اور حزب اللہ کے حوالے سے درست نہیں ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری