الانبار میں عراقی فوج کی منفرد کارروائی، 94 داعشی ہلاک


الانبار میں عراقی فوج کی منفرد کارروائی، 94 داعشی ہلاک

عراقی فوج اور عوامی رضاکارفورسز نےصوبے الانبار کے علاقے القائم میں آپریشن کرکے درجنوں خطرناک دہشت گردوں کوہلاک یا زخمی کردیا ہے۔

تسنیم نیوزنے المیادین کے حوالے سے بتایا ہے کہ عراقی فوج نے خونخوار درندہ صفت داعشی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے درجنوں شرپسندوں کو ہلاک کردیا ہے۔

رپورٹ کےمطابق عراقی فوج نے صوبہ الانبار کے علاقے القائم میں دہشت گردوں کے خلاف ایک منفرد کارروائی کرکے ابوبکر البغدادی کے نائب ''ملہ ہاشم فرحات'' سمیت 94 خطرناک دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

واضح رہے کہ صوبہ الانبار کے القائم، عنة اور راوة نامی علاقے تین سالوں سے داعش کے قبضے میں ہیں۔

عراقی فوج کا کہنا ہے کہ تلعفر کی آزادی کے بعد ان علاقوں کو بھی بہت جلد داعش کی چنگل سے آزاد کرالیے جائیں گے۔

حشد الشعبی کے ترجمان احمد الاسدی کا کہنا ہے کہ تلعفر کی آزادی کے بعد الحویجہ سمیت صوبہ الانبار کو دہشت گردوں سے پاک کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی نے تلعفر کی داعشی دہشت گردوں سے مکمل طور پر آزادی کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہم ملک بھر سے داعشی دہشت گردوں کا خاتمہ کریں گے، شام کی سرحد پر دہشت گردوں کی موجودگی کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ہے۔

العبادی کا کہنا تھا کہ داعشی درندوں کے پاس صرف دو ہی راستے ہیں، تسلیم یا موت۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری