سابق سی ائی اے ڈائریکٹر کی ٹرمپ کی ایران مخالف تقریر پر تنقید


سابق سی ائی اے ڈائریکٹر کی ٹرمپ کی ایران مخالف تقریر پر تنقید

سی ائی اے کے سابق ڈائریکٹر نے امریکی صدر کی ایران ایٹمی معاہدے پر کی گئی تقریر پر تنقید کی ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق سی ائی اے  کے سابق  ڈائریکٹر جان برنان نے سی این بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران ایٹمی معاہدے پر گفتگو کے بارے میں ناراضگی کا اظہار کیا اور تاکید کی کہ یہ جو ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایٹمی معاہدے سے امریکہ کے ہاتھ کچھ نہیں آیا  اس سے معلوم ہوتا ہے کہ یا تو یہ ان مسائل سے متعلق جان بوجھ کر لاعلمی کا اظہار کر رہا ہے یا جانتے ہوئے امریکی عوام اور دنیا  کو گمراہ کر رہاہے۔

انہوں نے اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے واضح کیا کہ واضح سی بات ہے کہ اس طرح کے مسائل میں مسٹر ٹرمپ کو کوئی سابقہ تجربہ نہیں ہے بہرحال مجھے احساس ہے کہ ٹرمپ بغیر کسی اختیار اور  ہوم ورک کے ان جیسے مسائل پر رد عمل دیتا ہےاور انہیں یہ بھی معلوم نہیں کہ شرائط کیا ہیں اور اس کا نتیجہ کیا ہوگا۔

برنان نے اپنی گفتگو کے دوران یہ سوال پوچھا کہ کیا ٹرمپ ایٹمی معاہدے کو سمجھتا ہے اور کیا وہ اور دوسرے بہت سے مسائل کو درک کرتا ہے؟

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری