اقوام متحدہ میں ایران کی ایٹمی اسلحہ ختم کرنے کی مجوزہ قرارداد منظور


اقوام متحدہ میں ایران کی ایٹمی اسلحہ ختم کرنے کی مجوزہ قرارداد منظور

اقوام متحدہ میں ایران کی مجوزہ قرارداد میں ایٹمی ممالک سے ایٹمی ہتھیار ختم کرنے کے معاہدوں کا اجرا، ایٹمی عدم پھیلاو کے معاہدہ کا فریم ورک ہے کو 112 ممالک کی حمایت سے منظور ہو گئی ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق ایران کی مجوزہ قرارداد میں ایٹمی ممالک سے ان معاہدوں کے اجرا کا،  جو این پی ٹی قرارداد کے فریم  ورک کے مطابق ایٹمی اسلحہ ختم کرنےکے بارے میں ہے، ایک سوبارہ ممالک کی مثبت رائے سے منظور ہو گیا ہے۔ 

اس قرارداد کا موضوع ایٹمی ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے سلسلے میں سن 1995، 2000، 2010 میں ہونے والی کانفرنسوں  میں رکن ممالک کی ایٹمی ہتھیاروں کے سلسلے میں نظر ثانی اور وعدوں پر عمل درآمد کرنے کے سلسلےمیں تلاش و کوشش پر مشتمل ہے۔

یہ قرارداد امریکہ اور اسراائیل کی مخالفت کے باوجود یورپی یونین اور دیگر این پی ٹی کے ممبر ممالک کی کثرت رائے سے منظور کر لی گئی ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری