سکھر:کھجورمارکیٹ کےگودام کی چھت گرنےسے13جاں بحق 8 زخمی


سکھر:کھجورمارکیٹ کےگودام کی چھت گرنےسے13جاں بحق 8 زخمی

صوبہ سندھ کے شہر سکھر کی کھجورمارکیٹ میں گودام کی چھت گرنے سے تین بچوں اور چارخواتین سمیت 13افراد جاں بحق ہوگئے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، صوبہ سندھ کے شہر سکھر کی کھجورمارکیٹ میں گودام کی چھت گرنے سے تین بچوں اور چارخواتین سمیت 13افراد جاں بحق ہوگئے۔

سکھر کی کھجورمنڈی میں بوائلرپھٹنے سے گودام کی چھت گرگئی جس کے نتیجے میں متعدد افراد ملبےتلے دب گئے۔

حادثے کے شکار ہونے والوں میں خواتین اور بچوں سمیت کئی مزدورشامل تھے۔

لاپتہ افراد کی تلاش کا کام شروع ہواتو ڈیڑھ گھنٹے بعد ملبے سے دو سالہ بچی زندہ ملی جس کی سانسیں چل رہی تھیں لیکن اس کی ماں مرچکی تھی۔بچی کو سول اسپتال پہنچایا ہی گیا تھا کہ وہ بھی دم توڑ گئی۔

مرنے والوں میں چار خواتین، تین بچے اور مرد شامل ہیں جو کھجور سے چھوارے بنانے کا کام کرتے تھے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری