کراچی؛ ملک دشمن عناصر کے خلاف کارروائی جاری، ٹارگٹ کلر سمیت 10 ملزمان گرفتار


کراچی؛ ملک دشمن عناصر کے خلاف کارروائی جاری، ٹارگٹ کلر سمیت 10 ملزمان گرفتار

ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس نے مختلف کارروائیوں میں متحدہ لندن کے ٹارگٹ کلر سمیت 10ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ اور موٹر سائیکلیں اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے سب سے بڑے شہر میں سیکیورٹی فورسز نے ملک دشمن عناصر کے خلاف کارروائی کرکے ٹارگٹ کلرسمیت 10 شرپسندوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایس ایس پی سینٹرل ڈاکٹر رضوان نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ نیو کراچی ،ایف بی صنعتی ایریا اور عزیزآباد پولیس نے متحدہ لندن کے ٹارگٹ کلر زاہد اقبال ،ڈکیت گینگ کی 2خواتین شیزا اور عائشہ اور دیگر 6ڈکیت بلال ،طلحہ پاشا، تنویر،راغب،ساجد عل،سراج الدین ،فاتم علی کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 6پستول 4موٹر سائیکل برآمد کرلیا ہے۔

نیو کراچی پولیس نے متحدہ لندن کے ٹارگٹ کلر زاہد اقبال کو گرفتار کر کے ایک پستول اور ایک دستی بم برآمد کیا،ملزم قتل کی وارداتیں کرتا تھا ،ملزم نے دوران تفتیش 19سے زائد افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے جن میں سے 13قتل اس نے خود کیے ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری