امریکہ میں کشتی ڈوبنے سے 11 افراد ہلاک


امریکہ میں کشتی ڈوبنے سے 11 افراد ہلاک

امریکی ریاست میسوری کی ایک جھیل میں ایک کشتی کے ڈوبنے سے 11 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

خبر رساں ادارے تسنیم نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں ریاست مسوری کی ایک جھیل میں جمعرات کو طوفان کی زد میں آکر ایک کشتی کے ڈوبنے سے 11 افراد کی موت ہو گئی ہے۔

میسوری کے اسٹون کاونٹی کے شیراف ڈگ راڈر نے صحافیوں سے کہا کہ حادثے کے وقت کشتی میں 31 افراد سوار تھے۔ یہ حادثہ ٹیبل راک جھیل میں ہوا۔ لاپتہ لوگوں کی تلاش میں جمعہ صبح سے مہم چلائی گئی۔

انہوں نے کہا کہ اب بھی کچھ لوگ لاپتہ ہیں۔ ایک عینی شاہد کی طرف بنائے گئے ویڈیو فوٹیج میں تیز طوفان دکھائی دے رہا ہے۔ اس ویڈیو کو وےوائی 3 نے آن لائن پوسٹ کیا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری