اقتصادی جنگ؛ امریکہ اگر باز نہ آیا تو ترکی نئے اتحادی اور دوست تلاش کرسکتا ہے


اقتصادی جنگ؛ امریکہ اگر باز نہ آیا تو ترکی نئے اتحادی اور دوست تلاش کرسکتا ہے

ترک صدر نے امریکہ کو اسٹیل اور ایلومینیم پر ٹیرف دگنا کرنے کے بعد خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکہ اپنی حرکتوں سے باز نہ آیا تو انقرہ نئے اتحادی اور دوست تلاش کرسکتا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردگان نے امریکہ کو نئے دوست اور اتحادی ممالک تلاش کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن انقرہ کے حوالے سے اپنی پالیسی پر نظر ثانی کرے۔

تفصیلات کے مطابق امریکا نے چین کے بعد ترکی سے بھی تجارتی جنگ چھیڑدی جس کے بعد دونوں ملکوں میں شدید کشیدگی پائی جا رہی ہے۔

امریکا کی جانب سے ترکی کے اسٹیل اور ایلومینیم پر ٹیرف دگنا کرنے کے بعد ترکی نے امریکا کو جوابی اقدامات کی دھمکی دیتے ہوئے موجودہ صورتحال پر روسی صدر سے فون پر رابطہ کیا ہے ۔

امریکی صدر نے اعلان کیا ہے کہ ترکی کی ایلومینیم مصنوعات پر 20 فیصد اور اسٹیل مصنوعات پر 50 فیصد ٹیرف عائد ہو گا

امریکی صدر کے اعلان کے بعد ترکی کی کرنسی لیرا کی قدر میں 20فیصد کمی ہوئی ہے۔

اضافی ٹیرف کے معاملے پر ترکی نےامریکا کو جوابی اقدامات کی دھمکی دے دی ہے، ترک صدر رجب طیب اردوغان نے عوام سے خطاب میں کہا کہ وہ غیر ملکی کرنسی اور سونے کو لیرا میں تبدیل کرائیں کیونکہ ترکی اس وقت ’معاشی جنگ‘ سے دو چار ہے۔

موجودہ صورتحال پر ترک صدر نے روسی صدر ولادی میر پوٹین سے فون پر رابطہ کیا ہے، دونوں رہنماؤں نے اقتصادی اور تجارتی تعلقات پر بات چیت کی۔

واضح رہے کہ جب سے ٹرمپ امریکہ کے صدر بنے ہیں امریکہ کے تعلقات کئی ملکوں سے خراب ہوئے اور امریکہ گوشہ نشینی کا شکار ہوتا جا رہا ہے۔

امریکہ نے ایران کے علاوہ شمالی کوریا کے ساتھ بھی معاہدہ کرکے دھوکہ دیا ہے جبکہ شمالی کوریا کے رہنما کا کہنا ہے کہ انہوں نے ٹرمپ کے کہنے پر بہت کچھ کیا ہے اور اب امریکہ کی باری ہے کہ وہ پابندیاں ہٹانے کیلئے اقدامات کرتا ہے یا نہیں جبکہ امریکی حکام حسب سابق ڈومور کے مطالبے پر ڈٹے ہوئے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری