صوبہ پنجاب میں موٹر سائیکل سواروں کیلئے ہیلمٹ پہننا لازمی قرار


صوبہ پنجاب میں موٹر سائیکل سواروں کیلئے ہیلمٹ پہننا لازمی قرار

لاہور ہائیکورٹ نے صوبہ بھر میں موٹر سائیکل سواروں کے لیے ہیملٹ کی پابندی کو لازمی قرار دے دیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، جسٹس علی اکبر قریشی نے شہری کمال حیدر کی جانب سے موٹر سائیکل سواروں کے لیے ہیلمٹ کی پابندی سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے صوبے بھر میں موٹر سائیکل سواروں کے لیے ہیلمٹ پہننے کی پابندی کو لازمی قرار دیتے ہوئے آئی جی پنجاب کو فوری طور پر احکامات پر عملدرآمد کا حکم دیا ہے۔

عدالت نے فیصل آباد، ملتان، راولپنڈی، سرگودھا اور بہاولپور کے سی ٹی اوز سے عملدرآمد رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔

عدالت نے ہیملٹ نہ استعمال کرنے والوں کو جرمانے کرنے کی ہداہت دیتے ہوئے کیس کی سماعت 31 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

خیال رہے کہ موٹرسائیکل پر دوسے زیادہ سوار ہونا بھی غیرقانونی قرار دیا گیا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری