ڈی آئی خان،فورسز کی کارروائی، خطرناک دہشتگرد ہلاک


ڈی آئی خان،فورسز کی کارروائی، خطرناک دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے جاری آپریشن رد الفساد کے سلسلے میں کارروائی کرتے ہوئے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں مطلوب دہشت گرد حاکم کو ہلاک کرکے 6 مغوی شہریوں کو بازیاب کرالیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے مطلوب دہشت گرد حاکم کے خلاف کارروائی ملنے والی خفیہ اطلاع پر کی، دہشت گرد کے پاس خودکار ہتھیار اور دستی بم بھی تھے ۔

فورسز کی جانب سے کی گئی کارروائی کے دوران دہشت گرد حاکم مارا گیا، ہلاک دہشت گرد نے 6 شہریوں کو یرغمال بنا رکھا تھا جنہیں بازیاب کرالیا گیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے دوران 4 سیکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری