ترکی جمال خاشقجی کے قتل کی تحقیقات اقوامِ متحدہ سے کروانے کا خواہاں


ترکی جمال خاشقجی کے قتل کی تحقیقات اقوامِ متحدہ سے کروانے کا خواہاں

ترک وزیر خارجہ مولود جاویش اوغلو نے کہا ہےکہ ترکی اور دیگر ممالک سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کی تحقیقات کے لیے اقوامِ متحدہ (یو این) سے رجوع کریں گے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ترک وزیر خارجہ نے یہ بات تیونس کے دورے کے موقع پر اپنے تیونسی ہم منصب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ۔

مولود جاویش اوغلو نے سعودی عرب سے بھی مطالبہ کیا کہ صحافی کے قتل کے حوالے سے کی گئی اپنی تحقیقات سے بین الاقوامی برادری کو بھی آگاہ کرے۔

واضح رہے کہ اقوامِ متحدہ کی جانب سے قتل کی تفتیش کی صرف ایک ہی مثال موجود ہے جس میں 27 دسمبر 2007 کو راولپنڈی میں ایک قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہونے والی سابق پاکستانی وزیراعظم بے نظیر بھٹو کے قتل کی تحقیقات کی گئیں تھیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری