ایک ہی شخص کو چوتھی بار سزا اندھے انتقام کی آخری ہچکی ہے، مریم نواز


ایک ہی شخص کو چوتھی بار سزا اندھے انتقام کی آخری ہچکی ہے، مریم نواز

سابق وزیراعظم نواز شریف کی سزا پر مریم نواز نے ٹوئٹر پر ردعمل دیتے ہوئے کہ ایک ہی شخص کو چوتھی بار سزا اندھے انتقام کی آخری ہچکی ہے_

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق  اسلام آباد کی احتساب عدالت کی جانب سے نواز شریف کی خلاف نیب ریفرنس کے فیصلے کے موقع پر مریم نوز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کا سہارا لیتے ہوئے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

مریم نواز نے اپنے ٹوئٹ میں والد نواز شریف کی ویڈیو شیئر کراتے ہوئے لکھا کہ نواز شریف عوام کی محبت میں گھرے ہوئے ہیں۔

مریم نوازنے کہا کہ کچھ بھی غلط نہ مل سکا تو مفروضوں پر سزائیں سنائیں،آج کا فیصلہ نوازشریف کی امانت، صداقت اور دیانت پر  ایک اور مہر ہے جبکہ ایک ہی شخص کو چوتھی بار سزا اندھے انتقام کی آخری ہچکی ہے مگرفتح نواز شریف کی ہے،اللہ کا شکر!۔

واضح رہے کہ کل مریم نواز نے پانچ ماہ بعد اپنی خاموشی توڑی تھی۔ انہوں نے ٹوئٹ میں والد اور والدہ کی تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے دونوں کیلئے دعا کی۔ مریم نواز نے لکھا ہے کہ آخری بار اپنی والدہ کو کفن میں دیکھا۔ آخری دفعہ والد کو مسکراتے ہوئے اپنی والدہ کے ساتھ دیکھا، اللہ تعالیٰ ان دونوں پر رحم کریں۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری