تحریک لبیک کے متعدد کارکنوں کو جیل سے رہائی مل گئی


تحریک لبیک کے متعدد کارکنوں کو جیل سے رہائی مل گئی

راولپنڈی اوربھکرکی جیلوں سے تحریک لبیک پاکستان کے 17کارکنوں کورہاکردیاگیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ جمعرات کی رات سینٹرل جیل اڈیالہ سے تحریک لبیک پاکستان کے 5اورڈسٹرکٹ جیل بھکرسے 12کارکنوں کو رہا کردیا گیا۔

واضح رہے کہ ان کارکنوں کو نومبرکے آخرمیں راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے گرفتارکرکے جیل بھیج دیاگیاتھا۔

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس راجہ شاہد محمود عباسی نے تحریک لبیک پاکستان کے رہنمائوں اور کارکنوں کی نظر بندی کے خلاف 60کے قریب رٹ پٹیشنز منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دیدیا۔

مولوی عنایت الحق شاہ سمیت 80کےلگ بھگ رہنمائوں کی نظربندی کے خلاف سجاد اکبر عباسی ایڈو وکیٹ، ملک جمیل اخت، ناصرمنہاس، اختر قریشی سمیت دیگر وکلاء پیش ہوئےاور دلائل دئیے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری