دنیا بھر میں مسیحی برادری کرسمس کا تہوار منا رہی ہے


دنیا بھر میں مسیحی برادری کرسمس کا تہوار منا رہی ہے

پاکستان سمیت دنیا بھرکی برادری کرسمس کا تہوار منا رہی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی مسیحی برادری کرسمس کا تہوار مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منا رہی ہے۔

مسیحی برادری کے مذہبی تہوار کرسمس کے موقع پر پاکستان بھر میں گرجا گھروں کو خوبصورتی سے سجایا گیا ہے۔

رات 12 بجتے ہی چرچز میں دعائیہ تقاریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ملکی کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے دعائیں کی گئیں۔

کرسمس کے موقع پر ملک بھر میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور گرجا گھروں کے باہر پولیس اور رینجرز  کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا ہے جب کہ شاہراؤں پر پاک فوج کے جوان بھی پیٹرولنگ کر رہے ہیں۔

دیگر شہروں کی طرح کراچی میں بھی کرسمس پر خاص تیاریاں کی گئی ہیں، مختلف مقامات پر سجے سجائے کرسمس ٹری لوگوں کی توجہ اپنی جانب کھینچ رہے ہیں اور چرچ برقی قمقموں سے سجائے گئے ہیں۔

جڑواں شہروں اسلام آباد اور راول پنڈی میں بھی کرسمس کے رنگ نمایاں ہیں۔

 

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری