عراق اور شام کے عوام رہبر معظم سے عقیدت رکھتے ہیں


عراق اور شام کے عوام رہبر معظم سے عقیدت رکھتے ہیں

عراق میں رہبر معظم انقلاب اسلامی ایران کے نمایندے نے کہا ہے کہ آج ہم اس بات کا مشاہدہ کر رہے ہیں کہ عراق، شام اور بحرین کے عوام حضرت آیت اللہ خامنہ ای سے کتنی عقیدت اور محبت کرتے ہیں۔

بیرون ملک ولایت فقیہ کی ثقافت کے فروغ کی ضرورت/ عراق اور شام کے عوام رہبر معظم سے عقیدت رکھتے ہیں۔

عراق میں رہبر معظم انقلاب اسلامی ایران کے نمایندے نے کہا ہے کہ آج ہم اس بات کا مشاہدہ کر رہے ہیں کہ عراق، شام اور بحرین کے عوام حضرت آیت اللہ خامنہ ای سے کتنی عقیدت اور محبت کرتے ہیں۔

تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق میں رہبر معظم انقلاب اسلامی ایران کے نمایندے آیت اللہ سید مجتبی حسینی نے مجلس خبرگان کے اجلاس میں ولایت فقیہ کے مصداق اور مفہوم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم پہلے سے زیادہ ولایت فقیہ کلچر کی ترویج کیلیے اندرون و بیرون ملک جدوجہد کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا عقیدہ ہے کہ ولایت فقیہ اور ولایت امر کسی علاقے اور سرحد تک محدود نہیں اور ہم اس بات کا مشاہدہ کر رہے ہیں کہ عراق، شام اور بحرین کے عوام رہبر معظم انقلاب اسلامی کیساتھ کتنی عقیدت اور محبت کرتے ہیں۔

آیت اللہ مجتبیٰ حسینی نے حوزہ علمیہ قم اور نجف کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ حوزہ علمیہ کے انتظامی عملے نے ایران اور عراق کے طالب علموں کے درمیان تعلقات اور رابطوں کے بہترین مواقع فراہم کئے ہیں اور اس موضوع کی بہت زیادہ حمایت کی جانی چاہئے تاکہ اسلامی اور محمدی انقلاب کی ثقافت کی ترویج کیلئے عراق میں موجود مواقع سے زیادہ سے زیادہ بہرمند ہوا جا سکے اور باہمی تعاون کے زریعے دونوں مراکز میں مطابقت کا مشاہدہ کر سکیں۔

اہم ترین مشرق وسطی خبریں
اہم ترین خبریں