پاکستان اپنی سرزمین افغانستان کیخلاف استعمال نہیں ہونے دیگا، آرمی چیف


پاکستان اپنی سرزمین افغانستان کیخلاف استعمال نہیں ہونے دیگا، آرمی چیف

پاکستان کے بری فوج کے سربراہ نے افغان مہاجرین کی باوقار طریقے سے واپسی کو لازمی قرار دیا اور تاکید کی کہ اپنی سرزمین کو افغانستان کیخلاف استعمال نہیں ہونے دینگے

تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے عید الفطر کے موقع پر وزیرستان ایجنسی کا دورہ کیا اور پاک فوج کے جوانوں سے عید ملے۔

آرمی چیف کو تحصیل دتہ خیل میں شمالی وزیرستان میں استحکام اور علاقے کی حساسیت کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ 

راحیل شریف نے آپریشن ضرب عضب میں حاصل ہونے والی کامیابیوں اور فوجی جوانوں کی قربانیوں کو سراہا۔

آرمی چیف نے کہا کہ افغان بارڈر پر امن و استحکام ہماری اولین ترجیح ہے۔ افغان مہاجرین کی باوقار طریقے سے واپسی اور سرحد انتظامات نہایت اہم اور ضروری ہیں۔

انہوں نے تاکید کی کہ اپنی سرزمین افغانستان کیخلاف استعمال نہیں ہونے دینگے۔ اس حوالے سے تمام دفاعی اداروں کو اقدامات لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

انہوں نے افغانستان میں امن بحالی کیلئے پاکستان کی کوششیں کو قابل ستائش قرار دیا اور کہا کہ ہم امید رکھتے ہیں کہ افغانستان کی سرزمین بھی پاکستان کیخلاف استعمال نہیں ہوگی۔

آرمی چیف نے وزیرستان کے علاوہ لائن آف کنٹرول کا بھی دورہ کیا اور فوجی جوانوں سے عید ملے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری