پاکستان نے بھارت کو ایٹمی تجربات نہ کرنے کے معاہدے کی پیشکش کر دی


پاکستان نے بھارت کو ایٹمی تجربات نہ کرنے کے معاہدے کی پیشکش کر دی

خطے میں امن کو فروغ دینے کے لئے پاکستان نے پہل کرکےبھارت کو ایٹمی ہتھیاروں کے تجربے روکنے کی تجویز دی ہے۔

تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق، پاکستان اور ہندوستان کی جانب سے ایٹمی تجربے نہ کرنے کے معاہدے سے خطے میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوگی۔

روزنامہ امت کے مطابق، ترجمان پاکستان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے پاکستان نے ہمسایہ ملک بھارت کو ایٹمی ہتھیاروں سے متعلق تجربات نہ کرنے کے باہمی معاہدے کی پیشکش کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق۔ پاکستان دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اس معاہدے پر عملدرآمد کرنے سے خطے میں اسلحے کی دوڑ میں بھی کمی آئے گی جو یقینا دونوں ممالک کے استحکام کے لئے مفید ہے۔

ایکسپریس ٹریبیون نے ترجمان دفتر کارجہ کے حوالے سے لکھا ہے کہ اس معاہدے سے نہ صرف خطے میں امن کو فروغ ملے گا بلکہ نیوکلیئر سپلائیر گروپ ( این۔ایس۔جی) کو بھی دونوں ممالک کی جانب سے ایک مثبت اشارہ ملے گا۔

ذرائع کے مطابق، تاحال بھارت کی جانب سے پاکستان کو اس پیشکش کا کوئی جواب موصول نہیں ہوا ہے تاہم اس معاہدے کی پیشکش خطے میں قیام امن کی صورتحال میں بہتری لانے کے لئے ایک بہترین تجویز ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری