ایمنسٹی انٹرنیشنل کی شیخ عیسی قاسم کی شہریت منسوخ کرنے کی شدید مذمت


ایمنسٹی انٹرنیشنل کی شیخ عیسی قاسم کی شہریت منسوخ کرنے کی شدید مذمت

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بحرین میں حزب اختلاف کے اراکین کو بے جا پابند سلاسل کرنے اور اس ملک کے شہریوں بالخصوص شیخ عیسی قاسم کی شہریت مسنوخ کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے نے ''العہد'' کے حوالے سے نقل کیا ہے ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بحرینی عوام کو بے جا پابند سلاسل کرنے اور شیخ عیسی قاسم کی شہریت منسوخ کرنے کی سخت مذمت کی ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بحرین کے حزب اختلاف کے اراکین سمیت 60 سے زائد علمائے دین کو شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں دھرنا دینے کی جرم میں ہراساں کرنے کی سخت مذمت کی ہے۔

بحرینی ایمنسٹی انٹرنیشنل کے کوآرڈینیٹر ''ایریل بلاتیگن'' نے کہا: آیت اللہ شیخ عیسی قاسم بحرینی کی شہریت منسوخ کرنا ایک ظالمانہ اقدام ہے کیونکہ ان کو قانونی طور پر اپنا دفاع کرنے کا وقت نہیں دیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل نےاس ملک کے شہریوں کی گرفتاریوں کی نئی لہر کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی ہے۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ ہم بحرین میں لوگوں پر ظلم و جبر اور عوام کی نقل حرکت پر پابندی جیسے مسائل کو قریب سے دیکھ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بحرینی حکومت اس قسم کے رویوں کے ذریعے ایمنسٹی انٹرنیشنل کے سرگرم اراکین کو آئندہ  جینیوا میں ہونے والے اجلاس میں شرکت سے روکنا چاہتی ہے۔

بلاتیگن نے کہا کہ شیخ عیسی کی شہریت منسوخی حکومتی ہٹ دھرمی اور غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے تاکید کی کہ شیخ عیسی قاسم کو قانوںی طور پر اپنا دفاع کرنے کا حق تک نہیں دیا گیا اس قسم کے اقدامات کی ایمنسٹی انٹرنیشنل مذمت کرتی ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کے کوآرڈینیٹر نے کہا کہ بحرینی حکومت نے ان کے خلاف منی لانڈرنگ جیسے مختلف بے بنیاد مقدمات درج کئے ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری