ایران اور برطانیہ کے درمیان سفیروں کا تبادلہ


ایران اور برطانیہ کے درمیان سفیروں کا تبادلہ

ایران اور برطانیہ نے بیک وقت سفیروں کا تبادلہ کرتے ہوئے بعیدی نجاد کی لندن میں اور نکولس ہاپٹن کی تہران میں تقرری کی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے نمائندے کے مطابق، برطانیہ میں ایران کے نئےسفیر بعیدی نجاد اور تہران میں برطانیہ کے نئےسفیرنکولس ہاپٹن نے بیک وقت دونوں ملکوں کی وزارت خارجہ میں حاضر ہوکر استوار نامے پیش کردئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، دونوں سفیروں نے یہ استوار نامے ایران اور برطانیہ کے وزرای خارجہ سے ملاقات کے دوران پیش کئے ہیں۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ایک آگاہ اہلکار نے اس خبر کی تایید کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ایک سال کے عرصے سے اسلامی جمہوریہ ایران اور برطانیہ کے سفارتخانے سرگرم تھے اور تمام امور دونوں ملکوں کے کارداروں کے ذریعے سے چل رہے تھے تاہم اب تعلقات کی بحالی کے لئے حالات سازگار ہونے کی بنا پر فیصلہ کیا گیا ہے کہ سفیروں کو تہران اور لندن میں متعین کردیئے جائیں۔

انہوں نے زور دیا کہ تعلقات میں بہتری کا مطلب دونوں ملکوں کے درمیان تمام مسائل کا حل نہیں ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران دوطرفہ بنیادوں یا اس سے ہٹ کر اپنے خیالات کو واضح طور پر بیان کرتا رہے گا۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری